Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ اور چین ماحولیاتی تپش کو روکنے کے لئے جرات مندانہ قدم اٹھائیں: ال گور

December 10, 2007

Al Gore's in the documentary "An Inconvenient Truth," warns about the impact of global warming

سابق نائب امریکی صدر اور ماحولیاتی کارکن ال گور

امریکہ کے سابق نائب صدر ال گور نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے جب انسانیت کرہٴارض سے جنگ آزمائی سے باز آجائے۔

 

آج پیر کے دن اوسلو میں نوبیل امن انعام وصول کرنے کے بعد الگور نے کاربن ڈائی آکسائڈ خارج کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے دو ملکوں چین اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ میں بقول ان کے ”جرات مندانہ اقدام “ اٹھایئں۔

 

واضح رہے کہ امریکہ نے کیوتو معاہدے کی توثیق نہیں کی ہے جب کہ اس معاہدے کے تحت چین پر لازم نہیں کہ وہ گیسوں کے اخراج میں کمی کرے۔

 

ال گور نے اس موقعے پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ہفتے ماحول کے بارے میں جاری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے بالی جا رہے ہیں، جہاں وہ بین الاقوامی برادری کے لیڈروں پر زور دیں گے کہ وہ 2010ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو منجمد کرنے کے سلسلے میں کم از کم  ہر تین ماہ بعد اجلاس منعقد کیا کریں۔

 

ال گور نےاس سال امن کا یہ نوبیل انعام مشترکہ طور پر حاصل کیا ہے، ان کے ساتھ موسمی تبدیلیوں کے بارے میں بین الحکومتی پینل کو اس انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ تقریب میں اس ادارے کی نمائندگی راجندر پچوری نے کی۔

 

پچوری نے اس موقعے پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی امن کے درمیان گہرا تعلق ہے۔  موسموں کی تبدیلی سے دنیا کی بہت بڑی آبادی ترکِ مکانی پر مجبور ہوجائے گی اور اس کے سات ساتھ پانی اور دیگر وسائل کی تقسیم پر جنگیں اور فساد ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موسمی تبدیلی کے سبب افریقہ کے تقریباً 25 کروڑ باشندے پانی کی شدید قلّت کا شکار ہوجائیں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ بھارت

  مزید خبریں
لاہور میں عالمی پرفارمنگ آرٹس میلے کے قریب بم دھماکے
القاعدہ عالمی مالیاتی بحران سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں
اوباما سے مشرق وسطیٰ کی توقعات
ایلوس پریسلی مرنے کے 30 سال بعد بھی رائلٹی میں پہلے نمبر پر
آسٹریلیا  میں  امام  خواتین کے حقوق  کونظر انداز کر رہے ہیں: رپورٹ
کرکٹ کے معیار میں زوال آیا ہے: باسط علی
امراؤجان ادا کے خالق مرزا محمد ہادی رسوا، ہر فن مولا شخصیت
میڈونا اور رچی میں طلاق
گیس کے نرخوں میں  اضافے کی منظوری
2011ءتک روز گار کے 25لاکھ نئے مواقع: اوباما کا منصوبہ
ایران میں اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی کی سزا
سماٹرا کے قریب سمندر کی تہہ میں طاقتور زلزلہ
زمبابوے پر مگابے راج ختم ہونا چاہیے : بُش
چین کی جانب سے امریکی رپورٹ کی مذمّت
جرمنی میں حزب اللہ کے ٹیلی ویژن پر پابندی
پاکستان کے سرحدی علاقے بدستور چیلنج ہیں: نیٹو اجلاس
کوئٹہ میں شیعہ عالم ہلاک
آزاد منڈیاں اقتصادی ترقی کے عظیم محرکات ہیں: بُش
لیبیا میں 36 سال بعد پہلے امریکی سفیر کی تعیناتی
جلا وطن تبتّی چین کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں
عرا قی پارلیمنٹ  میں امریکی سیکیورٹی سمجھوتے پر رائے شماری
نیند کا مقصد کیا ہے؟
افغان مارکیٹ میں بم کا دھماکا
صومالی بحری قزاقوں نے یونان کے جہاز کو چھوڑدیا
امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی تلقین
ق مکمل طور پر متحد ہے: چودھری شجاعت
اسلحے کو جدید بناؤ: چلٹن
شمالی وزیرستان میزائل حملہ، راشد رؤف ہلاک
”پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا“
اگلی دو دہائیوں میں امریکی رسوخ کم ہو جائے گا: انٹیلی جنس رپورٹ
کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنا دانش مندی نہیں ہو گی: بھارت
اونی ہاتھی کا ڈی این اے پڑھ لیا گیا
’تارے زمین پر‘ کی کہانی معموں کی کتاب سے چرائی گئی ہے؟