انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے دنیا بھر میں جمہوریت کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مغربی جمہوری ملک اپنے سیاسی مفادات کے لئےدنیا کے کئی ملکوں میں حقیقی جمہوریت کے مطالبے کے بجائے خامیوں سے پر اور غیر منصفانہ انتخابات کو قبول کر رہے ہیں ۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں تیسری دنیا کے کئی جمہوری ملکوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اپنا موضوع بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کے نتیجے میں 14 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں کئی ان ممالک کا ذکر بھی کیا گیا ہے جن کا ریکارڈ جمہوریت اور انتخابی بے قاعدگیوں کی وجہ سے بہت خراب ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو میں۔