Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بین الاقومی برادری ناکام ریاستوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد دے سکتی ہے


April 11, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Members of Palestinian security forces take part in a drill in Nablus, 27 Mar 2008

فلسطینی شہر نبلس

اندرونی شورشیں، قدرتی آفات، جنگ، بدعنوانی اور امن و امان کی ابتر صورت حال کئی ملکوں کو ناکامی کی بھنور میں پھنسا دیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری انہیں ان بحرانوں سے نکالنے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

فلسطینی علاقے نبلس کے شورش زدہ شہر کا مرکزی علاقہ پہلے عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ ہوتا تھا اور پولیس وہاں جانے سے گریز کرتی تھی۔ صدر محمود عباس نے امریکہ اور دوسرے بین الاقوامی امدادی اداروں کی مدد سے نبلس کے لیے 500 نئے پولیس اہل کار تیار کیے ہیں۔ جو اب ان علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے پر مامور ہیں۔

پولیس کے ایک عہدے دار شمر عبدو کا کہنا ہے کہ اب عسکریت پسند وں کو اس خطرے کااحساس ہوگیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی صلاحیت بہتر ہورہی ہے اور وہ زیادہ قوت کے ساتھ علاقے میں موجود ہیں۔ اب عسکریت پسند دوستانہ رویہ اپنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔

پولین بیکر ایک غیر سرکاری تنظیم فنڈ فار پیس کی سربراہ ہیں۔ وہ ہرسال ناکام ریاستوں کی فہرست شائع کرتی ہیں۔ جس میں ناکامی کی وجوہات اور اس کے ممکنہ حل کا جائزہ شامل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے جیسا کہ نبلس میں کیے گئے، استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے جس کی بہت ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان میں سے کچھ علاقوں میں گئے ہیں تو وہاں فوج کی ضرورت نہیں ہے، سفارت کاری، معاشی امداد اور خاص طورپر قانون کی حکمرانی کو فروغ دے کر ایسی اکثر ریاستوں کو تنازعوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا کی فوج نے کچھ عرصہ قبل مشرقی تیمور میں بڑھتے ہوئے تشدد میں مداخلت کی تھی۔ جین ہال اقوام متحدہ کے امن مشن کی ایک اعلیٰ عہدے دار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات لڑائیوں میں الجھے ہوئے گروپوں کو الگ کرنے کے لیے بیرونی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔

جین ہال کہتی ہیں کہ بعض اوقات بین الاقوامی براداری کو ایسے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہاں لوگوں اور لیڈروں کے تنازعوں میں بری طرح الجھنے کی وجہ سے جس تشدد اور تباہی کا سامنا ہوتا ہے، اسے اُس خراب صورت حال سے نکالا جاسکے۔

امریکی کانگریس میں ایڈم سمتھ کہتے ہیں کہ اس طرح کے پراجیکٹس عالمی استحکام کو درپیش اہم خطرات سےنمٹنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں ڈھائی ارب افراد کی روزانہ کی آمدنی دو ڈالر سے کم ہے۔ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے کہ ہم نے دنیا کو اس طرح تقسیم کررکھا ہے جہاں بعض لوگوں کے پاس بہت کچھ ہے اور بعض کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

اب بھی زمبابوے معاشی اعتبار سے بہت کمزور ریاست ہے، بین الاقومی برادری وہاں حکومت کی مدد نہیں کررہی۔ خوراک کی شدید قلت نے وہاں تشدد کو ہوا دی ہے۔ امریکہ زمبابوے کو30 لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی خوراک کی امداد بھیج چکا ہے مگر دوسری جانب سےامریکہ نے اس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث معاشی پابندیاں بھی عائد کررکھی ہیں۔ زمبابوے جیسے ملکوں کے لیے بین الاقوامی برادری جتنا کرسکتی ہے، اکثر اس سے بہت کم کرتی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی