Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کیا ایک اور آئس ایج آنے والی ہے؟


June 12, 2008

3-D image of the Sun

سورج کے دھبوں کی پراسرار گم شدگی کی وجہ سے برفانی دور شروع ہونے کا خطرہ

سورج کی سطح پر کالے رنگ کے دھبے پائے جاتے ہیں جو گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں  اور ان کی جسامت 80 ہزار کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔ ان دھبوں کو ’سن سپاٹ‘ کہاجاتا ہے۔

آج کل ایک دل چسپ اور عجیب بات یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ سورج کی سطح سے یہ تمام دھبے غائب ہو گئے ہیں، اور اس بات نے تمام ماہرینِ شمسیات کو حیرت میں ڈال رکھا ہے کیوں کہ کسی کو اس کی وجہ معلوم نہیں ہے۔

حال ہی میں دنیا بھر سے ایک سو سائنس دان امریکہ کی مونٹینا سٹیٹ یونی ورسٹی میں اس مسئلے پر غور و خوض کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے۔ اجلاس میں شامل  جاپان کی قومی رصد گاہ کے پروگرام منیجر ساکُو سونیتا نےاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائنس دان سورج کی دھبوں کے غائب ہونے کی وجہ سے کسی حد تک تشویش کا شکار ہیں۔ 

سونیتا کہتے ہیں کہ ماضیِ قریب میں ایک دور ایسا آیا تھا جب سورج کے دھبے 50 سال کے لیے غائب ہو گئے تھے اور اس عرصے میں زمین پر ایک ’منی آئس ایج‘یعنی مختصر برفانی دور آ گیا تھا۔ یہ بات ہے 1650ء سے لے کر 1700ء تک کی۔اس عرصے میں یورپ بھر کے دریا جم گئے تھے اور کئی علاقوں میں بستیاں زیرِ برف آ گئی تھیں۔ 

اجلاس میں شریک آسٹریلیوی جیو فزسسٹ فل چیپ مین  کہتے ہیں کہ خلا سے لی گئی تصاویر سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ سورج کے دھبے غائب ہو گئے ہیں۔انھوں نے انکشاف کیا کہ اسی دوران گذشتہ جنوری سے لے کر اس جنوری تک دنیا کے درجہٴ حرارت میں 0.7 ڈگری سنٹی گریڈ کی کمی واقع ہوئی ہے:

’یہ ریکارڈ کمی ہے جس کی وجہ سے ہم دوبارہ اسی درجہٴ حرارت تک پہنچ گئے ہیں جو 1930ء کے عشرے میں تھا‘، ڈاکٹر چیپ مین نے خیال ظاہر کیا۔

یہ بات بڑی عجیب لگتی ہے کیوں کہ  ایک طرف تو دنیا بھر کی حکومتیں اور لوگ ’عالمی تپش‘یا گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں  لیکن دنیا ہے کہ بجائے گرم ہونے کے ٹھنڈی ہو رہی ہے۔

ارضیاتی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین پر برفانی ادوار گزرتے رہے ہیں۔ آج سے 12 ہزار برس قبل بھی زمین ایک برفانی دور سے گزر چکی ہے جو یک لخت ہی شروع ہو گیا تھا اور اس کے دوران شمالی بحرِ اوقیانوس کا علاقہ پانچ ڈگری سنٹی گریڈ تک ٹھنڈا ہو گیا تھا۔

کانفرنس میں شریک ایک روسی ماہرِ شمسیات اولگ سوروختِن پریقین ہیں کہ سورج کی پوشیدگی کا مطلب اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ دنیا سرد ہو رہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انسان کی طرف سے ماحول یا زمین کے درجہٴ حرارت میں پیدا کی جانے والی تبدیلی قدرتی عوامل کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

تو کیا یہ اس بات کی علامت ہے کہ  ایک اور برفانی دور شروع ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے دنیا ایک بار پھر برف کی لپیٹ میں آ جائے گی؟ اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیوں کہ ابھی تک یہی بات واضح نہیں ہے کہ سورج کے دھبوں کا زمین کے درجہٴ حرارت سے کیا تعلق ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی