مجھے
دنیا کے مختلف ممالک میں جانے کا اتفاق ہوا ہے۔عموماًلوگ مجھ سے
پوچھتے ہیں کہ کیا امریکہ میں مسلمان
بستے ہیں؟
اگر
ہاں، تو پھر، کیا وہ دوسرے مسلمانوں کی طرح ہی ہوتے ہیں؟
وہ
کس طرح کے کپڑے پہنتے ہیں، وہ کس طرح نماز پڑھتے ہیں،اسلام کے کس مَسلک
کو مانتے ہیں، وہ روزگار کس طرح کماتے ہیں؟ وغیرہ
وغیرہ۔
دوسری
طرف، کچھ لوگوں کے نزدیک، اِس طرح کی سوچ
ہی حیران کُن ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ امریکہ کے
خلاف دنیا میں غلط تاثر پایا جاتا ہے،
اور یہ
تاثر
اِس کےبرعکس بھی ہے۔
اب
جب کہ میں امریکہ میں ہوںاِس لیے میری
یہ کوشش ہوگی کہ اِن پیچیدہ سوالات کے
جوابات معلوم کروں، اور یہی بات
مجھے
امریکی ریاستپینسلوینیا کے
گَھنے جنگلوں میں چھپے ہوئے ایک پراسرار مقام کی طرفکھینچ کر لےجار رہی ہے۔