Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سپین میں پانی کا میلہ، قلت کےحل تلاش کرنے کی تگ و دو

July 23, 2008

سپین کے شمال مشرقی شہر ساراگوسا میں پانی سے متعلق ایک  میلے کی میزبانی کی جارہی ہے۔ پانی ایک انتہائی ضروری شے ہے مگراس کا مؤثر ا ور صحت بخش ہونا حتیٰ کہ اس کا وجود ہی  رفتہ رفتہ مخدوش ہوتا جا رہا ہے۔سپین میں پانی کی قلت پرانا مسئلہ ہے۔ملک کو شہروں کی تعمیر و ترقی، سیاحت، زراعت،  اور ماحولیات کی تبدیلی جیسے مسائل کاسامنا  بھی ہے۔

ساراگوسا کا یہ بین الاقوامی وسیع و عریض میلہ ستمبر تک جاری رہے گا۔دنیا بھر سے ممالک اس میں نمائشیں لگا رہے ہیں۔اور مقامی موسیقار دن بھر اور رات گئے تک موسیقی کے کنسرٹ پیش کرتے ہیں۔پانی کی اہمیت واضح کرنے کے لیےدریائے ایبر  کی وادی میں  واقع  یہ قدیم شہر  بہت اچھی جگہ ہے ۔ پانی کی قلت  جنوبی سپین میں  بھی شدید مسئلہ ہے اور شمال مشرق میں بھی، جہاں ساراگوسا واقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک سالیوں کے باعث  آب وہوا میں تبدیلیاں آ رہی ہیں اور اس وجہ سے پانی کا مسئلہ اور بھی سنگین ہو گیا ہے۔

بحیرہٴ روم کے کنارے پر  واقع شہر بارسلونا میں تو اس سال فرانس سے پانی درآمد کرنا پڑا۔وہاں شدید بارشیں بھی ہوئیں لیکن وہ زیادہ عرصہ جاری نہ رہیں۔

فرانس کےایک ماہرِ اقتصادیات کیوِن پیرس کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے سیاستدانوں کو کچھ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ صاف ظاہر ہے کہ قومی اور  مقامی حکومتوں کے سامنے پانی کا بڑا مسئلہ موجود ہے۔بنیادی طور پر اس لیے کہ زراعت، سیاحت اور شہری تعمیرو ترقی کے میدانوں میں بڑا مقابلہ ہے۔خاص کر ساحلی علاقوں میں۔

بحیرہ ٴ روم کے ساحل پر دوسرے ممالک  جیسے یونان اور پرتگال میں بھی پانی کا ویسا ہی بحران ہے۔اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق ِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ بھی عن قریب اس مسئلے کا شکار ہونے والے ہیں۔

ساراگوسا میں کانفرنس کے منتظم اور پانی کے عالمی ماہر  ایدواردو  میسترے کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ پانی کا انتظام بہتر کیا جائے اور بہتر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔سپین  پہلے ہی ان میں کچھ مشوروں پر عمل کر رہا ہے۔مثلاً سمندر کے پانی سے نمک نکال کر اسے پینے کے قابل بنانے کے لئے حکومت دو پلانٹ لگا چکی ہے اور  مزیدپانچ  لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس کے علاوہ ضائع شدہ پانی کو بچا کر قابلِ استعمال بنانے  کے لیے بھی پلانٹ زیر ِ تعمیر ہیں۔ان منصوبوں کے ڈائریکٹر فریدرک سرتین کا کہنا ہے کہ سپین اس میدان میں یورپی ممالک میں سب سے آگے ہے۔

پلانٹ میں خراب پانی کو  نتھارنے کے لیے اس کو کئی مرحلوں سے گذارا جاتا ہے۔اور تب یہ فصلوں کے لیے کارآمد  بن سکتا ہے۔پینے کے قابل یہ پھر بھی نہیں ہوتا۔صفائی کے بعد جو کوڑا کرکٹ بچ رہتا ہے اسے ایندھن کے طور پر پلانٹ کی مشینیں چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سمندری پانی سے نمک دور کرنا بھی خاصا متنازعہ معاملہ ہے کیونکہ اس عمل میں بہت سی توانائی صرف ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی قلت کے مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو نہ صرف سپین بلکہ دنیا بھر میں آبی جنگیں چھڑ سکتی ہیں۔یعنی بہت سے ممالک پانی کے مسئلے پر دست و گریباں ہو سکتے ہیں۔



emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی