Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

غریب ممالک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے


September 3, 2008

World population is expected to reach 9 billion by 2050
دنیا میں آبادی کے رجحانات پر شائع ہونے والی ایک سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی میں تقریباً تمام اضافہ دنیا کے غریب ترین ملکوں میں ہو رہا ہے۔

واشنگٹن میں قائم  پاپولیشن ریفرنس بیوریو کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے مال دار صنعتی ملکوں کے مقابلے میں دنیاکے غریب ترین ملکوں میں شرح پیدائش بہت زیادہ ہے اور ان ملکوں کی آبادی کا بڑا حصہ نسبتاً کم سن ہے۔

 اِس رپورٹ کے ایک مصنف کارل ہوب کہتے ہیں کہ دنیا کے مال دار ملکوں میں آبادی کم ہوتی جا رہی ہے اور غریب ملکوں میں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مثلاً آج کل ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی آبادی تقریباً اتنی ہی ہے جتنی اٹلی کی ہے۔ لیکن 2050ء تک اٹلی کی چھ کروڑ آبادی چھہ کروڑ بیس لاکھ ہو جائے گی جب کہ کانگو کی آبادی اسی عرصے میں تین گنی ہو کر تقریباً 19 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کانگو میں شرح پیدائش اٹلی کے مقابلے میں پانچ گنا ہے۔ گذشتہ سال اٹلی میں پانچ لاکھ 68 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جب کہ کانگو میں 30 لاکھ بچے پیدا ہوئے۔ یہ کوئی معمولی فرق نہیں ہے۔

آبادی کے متعلق گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی آبادی جو آج کل چھہ اعشاریہ سات ارب ہے، 2050 ءتک سوا نو ارب تک پہنچ جائے گی۔

اگلے کئی عشروں میں دنیا کے بہت سے مال دار ملکوں کی آبادی کم ہو جائے گی۔ جن ملکوں کی آبادی کم نہیں ہو گی، جیسے امریکہ، وہاں آبادی میں زیادہ اضافہ نقل ِ مکانی کی وجہ سے ہوگا، شرح پیدائش میں اضافے سے نہیں۔

پاپولیشن ریفرنس بیوریو کی لنڈا جیکب سن کہتی ہیں کہ 2050ءتک بھارت کی آبادی ڈیڑھ گنا ہو جائے گی۔ تا ہم چین میں آبادی کے بڑھنے کی شرح کہیں کم ہے، اگرچہ وہ آج کل دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔
 
اِس کا مطلب یہ ہوا کہ عالمی آبادی کے اعداد و شمار کے مطابق 2050ءمیں بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہو گا، چین دوسرے نمبر پر ہوگا اور امریکہ تیسرے نمبر پر، جب کہ 2050 ءتک افریقہ کی آبادی دو ارب ہو جائے گی۔

غریب ملکوں میں شرح پیدائش بہت زیادہ ہوتی ہے اور صحت کی حالت اتنی ہی خراب۔ دنیا کے بہت سے ملکوں میں بہت سی عورتیں بچے کے پیدائش کے دوران ہلاک ہو جاتی ہیں۔ لیکن کال ہوب کہتے ہیں کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں زچگی کی پیچیدگیوں سے ہلاک ہونے والی عورتوں کی شرح میں بڑا فرق ہے:

’ترقی یافتہ ملکوں میں 7300 حاملہ عورتوں میں سے صرف ایک عورت کے حمل سے متعلق پیچیدگی سے ہلاک ہونے کا امکان ہوتا ہے۔مشرقی ایشیا میں یہ تعداد 1200 عورتوں میں ایک ہے۔ شمالی افریقہ میں ہر 210 میں سے ایک، اور جنوبی ایشیا میں ہر 61 عورتوں میں سے سے ایک عورت حمل کی پیچیدگیوں سے ہلاک ہو جاتی ہے۔ اور آخر میں افریقہ کے زیریں صحارا کے علاقے میں یہ شرح،سب سے زیادہ ہے یعنی ہر 22 حاملہ عورتوں میں سے ایک بچے کی پیدائش میں ہلاک ہو جاتی ہے۔‘

صحت کی بہتر سہولتوں سے حاملہ عورتوں اور نوزائیدہ بچوں کے زندہ بچنے کے امکانات بہتر ہو جاتے ہیں لیکن اگر عورت کے حاملہ ہونے کی شرح کم ہوجائے تو بھی اس کی زندگی بچنے کے امکان روشن ہو جاتے ہیں۔جن گھرانوں میں بچے بہت زیادہ ہوتے ہیں ان میں سب کو پیٹ بھر کھانا نہیں ملتا یا صحیح قسم کا کھانا ملنا مشکل ہوتا ہے۔ پاپولیشن ریفرنس بیوریو کے رچرڈ شولکن کہتے ہیں کہ اگر بچے کو عمر کے پہلے سال میں پوری غذائیت نہ ملے، تو اس کے اثرات پوری زندگی پر پڑتے ہیں:

’دنیا کی آبادی کے خاصے بڑے حصے کو پیٹ بھر کھانا نہیں ملتا یا صحیح قسم کی غذ ا نہیں ملتی۔ چھوٹے بچوں میں اکثر اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی نشو ونما رک جاتی ہے اور وہ ٹھٹھر کر رہ جاتے ہیں۔ ان کا قد ان کی عمر کے مقابلے میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔ جسم کی مناسب نشو و نما نہ ہو تو دماغی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں اور بلوغت پر پہنچنے کے بعدپیداواری صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔‘

بیوریو کے مطابق ترقی پذیر ملکوں میں ہر پانچ میں سے ایک شخص غذائیت میں کمی کا شکار ہے اور بعض ملکوں میں نصف سے زیادہ آبادی کو پیٹ بھر کھانا نہیں ملتا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی