Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مسائل پر قابو پانے کے لیے نوازشریف کو ساتھ لے کر چلنا زرداری کے لیے ضروری ہے


September 8, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Islamabad-Zardari and Nawaz meeting -August 05-2008

پاکستان کے صدارتی انتخاب میں زرداری کی فتح پر امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ زرداری اپنے سابقہ وعدوں کے مطابق پارلیمانی نظام کو مضبوط بنانے کے  لیے قدم آگے بڑھاتے ہیں یا پھر ان اختیارات کو اپنے پاس رکھتے ہیں جو اس سے قبل پاکستان میں صرف فوجی ڈکٹیٹروں کے پاس رہے ہیں۔  ان اختیارات نے انہیں  پاکستان کے طاقت ور ترین سویلین صدر بنا دیا ہے۔

معروف امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ  انسٹی ٹیوٹ کے اسکالر ڈاکٹر فاروق حسنات کا کہناتھا کہ یہ بظاہر یہ امکان کم ہے کہ زرداری اس وقت صدر کو حاصل اختیارات سے دست بردار ہونا پسند کریں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو ایک پارلیمانی جمہوری ملک بنایا تھا۔  بعد میں آنے والے فوجی ڈکٹیٹروں نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اختیارات اپنی ذات میں مرتکز کرلیے۔  زرداری کو ورثے میں ایک ڈکٹیٹر کے اختیارات ملے ہیں۔  اختیارات کی پارلیمنٹ کو واپسی ان کے لیے ایک کڑا امتحان ہے کیونکہ اپنی قوت دوسروں کو منتقل کرنا ایک مشکل کام ہے۔  کیا وہ یہ کام کرپائیں گے؟ ڈاکٹرفاروق حسنات کاکہناتھاکہ بظاہر اس کا جواب نفی میں دکھائی دیتا ہے۔

عمران علی چوہدری پاکستانی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد زرداری کی ذمہ داریوں میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔  اب ان کی حیثیت اپنی پارٹی کے شریک چیئرمین ہونے سے زیادہ تمام صوبوں اور تمام جماعتوں کے ایک ایسے بزرگ کی ہے جو غیر جانب داری سے سب کے معاملات دیکھے اور انصاف کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے۔  ان کا کہناتھا کہ زرداری کو ان لوگوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جو پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان اختلافات بھڑکا رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ آصف زرداری چیف جسٹس کو بحال کرکے نوازشریف کو دوبارہ اتحاد میں لانے کی کوشش کریں کیونکہ ملک میں بڑے پیمانے پر پائے جانے والے اقتصادی اور امن و امان کے خطرات کا مقابلہ دونوں بڑی پارٹیاں مل کر ہی کرسکتی ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی