Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

واشنگٹن نیوزیم کی نائین الیون گیلری


September 9, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

newseum

گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کی تاریخ امریکہ میں دہشت گردی کے بد ترین واقعے کے لئے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جس نے امریکی حکومت اور عوام کے اعصاب کو بالکل ہلا کر رکھ دیا تھا۔ گیارہ ستمبر  کے حٕملوں کی کوریج کے دوران  امریکی میڈیا کو بھی کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا  اور کئی سبق تھے جو امریکی نیوز میڈیا نے سیکھے۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کی وہ تصویریں تو دنیا نے دیکھیں جو  میڈیا نے دنیا کو دکھائیں مگر اس تصویر کا ایک رخ اور بھی تھا۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نارتھ ٹاور پر 6براڈ کاسٹ انجنئیرز بھی کام کر رہے تھے ،جنہیں اس حملے میں اپنی جان سے جانا پڑا۔ گیارہ ستمبر کو ہلاک ہونے والے افراد میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔

 گیارہ ستمبر 2001کوامریکی حکومت اور عوام دم بخود اپنے اپنے ٹیلی ویژن سیٹس کے سامنے بیٹھے وہ مناظر دیکھ رہے تھے ،جن کے حقیقی ہونے کا کسی کو یقین نہیں تھا۔  میڈیا کے ماہرین کے مطابق 9/11آج کے دور کی سب سے بڑی نیوز سٹوری تھی۔ اس روز   امریکی  نیوز میڈیا  اپنی تاریخ کے ایک ایسے چیلنج کے روبرو ہوا ،جس کے بارے میں پہلے سے کبھی کوئی تیاری نہیں کی گئی تھی۔

 واشنگٹن کے نیوزیم کی نائن الیون گیلری کی ایگزیبٹ ڈائریکٹر کیتھی ٹروسٹ کہتی ہیں کہ نیوز میڈیا کو اس روز بہت سے زبردست چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ سیل فونز کام نہیں کر رہے تھے ،سیل لائنز بند ہو گئ تھیں۔ لینڈ لائنز اور انٹر نیٹ  کام نہیں کر رہا تھا۔ شہراور ملک بھر کی تمام ٹرین , روڈ اور ائیر ٹریفک بندکر  دی گئی تھی۔ پریس کے لئے وسائل کے لحاظ سے یہ ایک بہہت ہی مشکل سٹوری تھی۔ صحافیوں کو متاثرہ علاقے تک رسائی چاہئے تھی مگر پولیس ،آگ بجھانے والا اور دیگر  امدادی عملہ۔ رپورٹرز کو زیادہ آگے جانے نہیں دے رہا تھا۔

کیتھی ٹراسٹ کہتی ہیں کہ گیارہ ستمبر کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اس روزسیکنڈوں کے وقفے میں کئی اخلاقی فیصلے لینے تھے۔ اس روزصحافت کو اپنے ہی بنائے ہوئے اخلاقی  ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا پڑا۔
اس روزجو واقعات رپورٹ کئے گئے۔ وہ صحافتی اصولوں کا امتحان تھا۔ لوگ عمارت سے چھلانگیں لگا رہے تھے۔ نیچے گر رہے تھے۔ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں آپ کو فیصلہ کرنا تھا کہ ان کی تصویریں لیں انہیں بھیجیں اور پرنٹ کریں۔  صحافت کے لئے یہ بڑے مشکل  فیصلے تھے۔ جذباتی چیلنجز بھی اپنی جگہ تھے۔ بہت سے رپورٹرز نے  کہا کہ وہ اس روز صحافی ہونے  کے ساتھ انسان بھی تھے۔ اور انہیں  سٹوری رپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے جذبات سے بھی نبرد آذما ہونا تھا۔

نیوزیم کی نائن ون ون گیلری میں وہ براڈ کاسٹ کمیونیکیشن ٹاور موجود ہے جو گیارہ ستمبر 2001کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شمالی  ٹاور پر نصب تھا۔ اور نیو یارک شہر کو  براڈ کاسٹ مہیا کرنے کاذمہ دار تھا۔ اور اس پر ہلاک ہونے والے براڈ کاسٹ انجنئیرز کا تعلق نیو یارک کے مقامی نیوز چینلز سے تھا۔ یہ ٹاور کی حالت بے حد خستہ ہے مگرجس  دہشت گردی نے لوہے اور سٹیل کے سٹرکچر پگھلا دیئے ، وہ اس براڈ کاسٹ ٹاور کا نشان نہیں مٹا سکی۔ کیتھی ٹروسٹ اس ٹاور کو ایک طاقتور علامت قرار دیتی ہیں جو  مڑ چکا ہے۔ ناکارہ ہو چکا ہے مگر اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود بھی قائم ہے۔ اوراس دن کے خوفناک واقعے کی کہانی سنارہا  ہے۔

نیوزیم کی نائن ون ون گیلری میں گیارہ ستمبر کو اغوا ہونے والے  یونایٹٹد ائیر لائن کے اس جہاز کا ٹکڑا رکھا گیا ہے  جسے پینسلوانیا میں گرا دیا گیا تھا۔ پینٹا گون کی عمارت  سے گرنے والا یہ ٹکڑا بھی اسی واقعے کی یادگار  ہے اور یہ ہے  فری لانس فو ٹو گرافر بل بگرٹ کی یاد میں قائم کیا گیا کارنر۔ جہاں بگرٹ کی زندگی کی آخری نیوز سٹوری۔ نائن ون ون کی جھلکیاں دستاویزی شکل میں محفوظ ہیں۔

بل بگرٹ کی موت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا شمالی ٹاور کے نیچے دب کر ہوئی۔ گیارہ ستمبر کے واقعے کے پانچ دن بعدملبے سے  ان کی لاش اور کیمرہ تلاش کیا جا سکا۔ جس میں آخری تصویر اس وقت کھینچی گئی ہے جب آخری ٹاور گرنے سے پہلے گرد کے بادل چھا رہے تھے۔ بل کے ساتھی فو ٹو گرافر چپ ایسٹ کا کہنا ہے کہ بل   آگے بڑھتا جا رہا تھا اور تصویریں کھینچتا جا رہا تھا اور آخر وہ اس پل تک پہنچا جو شمالی  ٹاور کی لابی کو دوسرے ٹاور سے ملاتا تھا۔ اس نے وہ تصویریں لیں۔ جو دوسرا ٹاور گرنے سےصرف  آدھ گھنٹہ پہلے  تک ہی لی جا سکتی تھیں۔ آخری فریم  بالکل وہی تھا۔ اور اس پر ٹائم کوڈ بھی بالکل اسی منٹ کا ہے۔

رننگ ٹوورڈز ڈینجر،نامی ڈاکو مینٹری بھی نیوزیم کی نائن ون ون گیلری میں دکھائی جا رہی ہے جس میں گیارہ ستمبر کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے اس روز کی یادداشتوں اور چیلنجز کو دوہرا یا ہے۔ کیتھی ٹراسٹ کے مطابق یہ گیارہ ستمبر کے واقعات کا نہایت جذباتی کر دینے والا ریکارڈ ہے۔

 کیتھی ٹراسٹ کہتی ہیں کہ عام طور پر صحافیوں پر  صورتھال کا فائدہ اٹھانے اور سنسنی پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں سب اس بات سے اتفاق کریں گے کہ گیارہ ستمبر کو صحافیوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے کئی درجے اوپر اٹھ  کر کام کیا۔ ٹیلی ویژن  چینلز نے بغیر کسی وقفے کے مسلسل چار دن تک اپنی نشریات جاری رکھیں۔ یہ تاریخ میں کسی نیوز ایونٹ کی مسلسل کوریج کا  سب سے طویل تجربہ تھا۔ لوگ مقابلے بازی بھول کر ایک جذبے کے ساتھ وہ  خبر مہیا کر رہے تھے جو دنیا جاننا چاہتی تھی  تاکہ وہ صورتحال سے باخبر ہو سکیں۔ یہ فلم اس کا ایک نہایت اہم حصہ ہے۔

میڈیا نے گیارہ ستمبر کے واقعے سے کیا سبق سیکھے ،اس حوالے سے کیتھی ٹراسٹ کہتی ہیں کہ مییڈیا نے  سیکھا کہ  انہیں  کسی ایسے حملے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے جو کسی کے وہم و گمان میں نہ ہو۔ 

بہت سے اخبارات اور ٹیلی ویژں چینلز نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے منصوبے بنائے   کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیا کیا جائے گا۔ میرے خیال میں انہوں نے کئی اخلاقی سوالوں  کے جواب ڈھونڈنے کی بھی کوشش کی۔ کیونکہ ایک صحافی  اس سٹوری کا پیچھا کرتے ہوئے اپنی جان سے گیا۔ کئی صحافی زخمی بھی ہوئے۔ ،اس لئے اس واقعے  کے بعد اخبارات کے نیوز رومز میں بڑی بحث ہوئی کہ گیارہ ستمبر جیسی کسی خبر کا پیچھا کرتے ہوئے صحافی کتنا آگے تک جا سکتے ہیں ،کس حد تک اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا جائز ہے۔

بارہ ستمبر 2001کو  امریکہ کے ہر اخبار نےتو گیارہ ستمبر کی سٹوری شائع کی ہی  مگر دنیا کے تمام دوسرے ملکوں کے اخبارات نے بھی  تباہی کے بیان کے لئے  اپنے فرنٹ پیج کو ہی  منتخب کیا۔ نیوزیم کی نائن الیون گیلری میں جن 137ملکوں کے اخبارات کے فرنٹ پیجز موجود ہیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

بظاہر آسمان تک اونچی اس دیوار پر دنیا بھر سے شائع ہونے والے اخبارات لگائے گئے ہیں جو گیارہ ستمبر کے حمٕلوں کے اگلے روز شائع ہوئے۔ مگر یہ دیوار اس فاصلے اور دوری کو بھی ظاہر کرتی ہے جو گیارہ سمتبر کے حملوں کے بعد امریکہ اور باقی دنیا کے درمیان پیدا ہوئے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا  گیارہ ستمبر کے بعد امریکہ کی خارجہ پالیسی نے درست سمت اختیار کی۔ کیا ان واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دینے لئے ان کے ملکوں پر جوابی حملے کرنا درست تھا  ؟
 
جرنلزم کی طالب علم ویرا بونڈ کہتی ہیں کہ یہ ایک اچھا سوال ہے۔ مگر مجھے معلوم نہیں کہ میں کبھی اس کا صحیح جواب جان سکوں گی۔ جنگ اب بھی جاری ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ ہمارے وہاں جانے کا کوئی فائدہ ہوا یا نہیں۔ میرے خیال میں اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے۔ مگر  میں سمجھتی ہوں کہ ہم نے وہ کیا جو ہمیں  اس وقت  سب سے بہتر لگا۔

 ایک اور طالب علم کیری ایوانگو کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر میں ان حملوں کو درست نہیں سمجھتی۔  میرے خیال میں ان حملوں کے لئے کچھ ملک نہیں کچھ افراد زمہ دار تھے اور میرا خیال ہے کہ اب ہم معصوم انسانوں کی جانیں لے کر ویسی ہی تباہی پھیلا رہے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی