Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کافی اقدامات نہیں کیے : نائین الیون کمشن رپورٹ


September 9, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

9-11

نائین الیون کے دہشت گرد حملوں کی وجوہات اور اس سے منسلک دوسرے پہلوؤں کے حوالے سے نومبر2002 میں نائین الیون کمشن قائم کیا گیا۔  کمشن نے دس ممالک کے تقریباً 1200 افراد کے انٹرویوز کے بعد ایک رپورٹ شائع کی جسے نائین الیون کمشن رپورٹ کہا جاتا ہے۔  وائس آف امریکہ نے اس رپورٹ کے بارے میں کمشن کے ایک ممبر رچرڈ بن ونیسٹےاور کو چیئر مین لی ایچ ہیملٹن سے بات کی۔

رچرڈ بن ونیسٹے کا کہناتھا کہ میرے خیال میں عراق جنگ کی وجہ سے ہم پوری طرح القاعدہ کے پیچھے نہیں جاسکے اور اسامہ بن لادن اور ایمن الظہواہری کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لاسکے اور نہ ہی طالبان کو ختم کرسکے جو اب دوبارہ زور پکڑ رہے ہیں۔  پاکستان میں افغان سرحد کے ساتھ القاعدہ کے لیے پناہ گاہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے اپنی نائیں الیون کی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مناسب اقدامات اور ہماری شہری آزادیوں میں ایک توازن ہونا چاہیے اور ان شہری آزادیوں کو تحفظ دیتے ہوئ, ہم ان اصولوں کو تحفظ دیتے ہیں جن کے لیے یہ ملک وجود میں آیا۔  اگر ہم صرف سیکیورٹی کی بات کرتے ہیں تو پھر ہم وہ اعلیٰ اقدار کھودیتے ہیں جن کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔  

طالبان کا ذکر کرتے ہوئے رچرڈ بن نیسٹے کا کہناتھا کہ وہ یقینی طورپر دوبارہ زور پکڑ رہے ہیں۔  پاکستان کے سرحدی علاقوں کو محفوظ کرنے کے لیے پاکستانی حکومت نے اس طرح کے اقدامات نہیں کیے جن کی ہم ان سے توقع رکھتے تھے۔  پاکستان نے ہماری توقعات کے خلاف ایسے عناصر کو پکڑنے میں کسی حد تک ناکام رہا ہے جو افغانستان میں جمہوری حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔  اس لیے ہمیں افغان حکومت کے لیے حمایت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

نائین الیون کمشن کے کو چیئرمین لی ہیملٹن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم گیارہ ستمبر 2001 کے مقابلے میں اب زیادہ محفوظ ہیں۔  لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ہم اب بھی اتنے محفوظ نہیں ہیں جتنا کہ ہمیں ہونا چاہیے۔  خود کو محفوظ بنانے کے لیے بہت سے اچھے اقدامات کیے گئے ہیں اور مرکزی ، ریاستی اور مقامی سطح پر بھی بہت کوششیں کی گئی ہیں۔  ان اقدامات سے امریکی عوام کو تحفظ ملا ہے۔

ہیملٹن کا کہناتھا کہ میرے خیال میں ہمیں اور بہت کچھ کرنا ہے۔  اس سلسلے میں میں  جو سب سے زیادہ کمی محسوس کررہا ہوں وہ فوری اقدامات کی ہے۔  اب بیورکریسی میں سست روی سے کام ہورہاہے جو غلط ہے۔  ہمیں اس بارے میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔  دہشت گرد اب بھی ہمیں نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگران کے پاس ذرائع اور قابلیت ہوئی تو وہ ضرور حملہ کریں گے۔  وہ یہ واضح طور پر چاہتے ہیں اور ہمیں پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی اور ایسا جلد کرنا ہوگا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی