Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ایف بی آئی مسلمانوں میں پائی جانے والی بدگمانیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے


September 9, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Muslims pray in observance of Ramadan

مسلمان کمیونٹی میں  لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا، اپنے بارے میں پائی جانے والی   بدگمانیاں دور کرنا اور  لوگوں  کو ایف بی آئی کے تفتیشی طریقوں کے بارے میں بتانا۔  یہ وہ  چند ایسے  اقدامات ہیں جن کے ذریعے  نائین الیون کے بعد ایف بی آئی   امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں اور مسلمان کمیونیٹیز کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے  کی کوشش کر رہا ہے۔

ایف بی آئی کے اسسٹنٹ  ڈائریکٹر جان ملر کہتے ہیں کہ تا جروں سے لے کے مساجد کے اماموں تک، تمام طبقوں کے افراد کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  اس کے علاوہ  ہم اپنی کمیونٹی کے نمایاں   مقامی طلبہ کے ساتھ بھی تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ایف بی آئی کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکڑ جان ملر  کا کہنا ہے کہ مسلمان کمیونٹی کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے  میں ایف بی آئی اور امریکی حکومت کا بہت فائدہ ہے۔

اسی سلسلے میں نائین الیون کے بعد  ایف بی آئی نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی ایک خاص پروگرام کا آغاز کیا، اور خصوصی طور پر سکولوں  اور کالجوں کے طلبہ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی۔  

جان ملر کہتے ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد  کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات قائم ہیں  لیکن ہم کالج اور ہائی سکول کے مسلم طالب عملوں کے  ساتھ رابطہ قائم نہیں کر پائے تھے۔  اسی گروپ میں ایف بی آئی کے بارے میں سب سے زیادہ بد گمانیاں اور شکوک وشبہات موجود تھے۔  

نوجوانوں کے اس گروپ کے ساتھ تعلقات بڑھاناایف بی آئی کے لیے بہت ضروری تھا۔  وہ کہتے ہیں کہ دہشت گردی  اور انتہا پسندی کی طرف لوگوں کو مائل کرنے کا مواد اور لٹریچر عمومِاَ کالج اور سکول کے بچوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔  اور یہ مواد ان بچوں تک ریڈیو اور ٹی وی کے بجائے انٹرنیٹ اور چیٹ رومز کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔  

اسسٹنٹ ڈائریکٹرجان ملر کا کہنا ہے کہ آپس میں گفتگو  شروع کرنا آسان نہیں ہے مگر یہ بہت ضروری ہے کیونکہ  اس سے صرف کمیونٹی کو ہی نہیں، بلکہ ایف بی آئی کو بھی بہت فائدہ ہے۔  

وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سوچا کہ بہتر یہی ہو گا کہ ان کے ذہنوں میں جو بھی سوالات ہیں، وہ ہم سے براہ راست پوچھ سکیں۔  اور ان کے سوالات اور الزامات کا ہم صحیح انداز میں  جواب دے سکیں۔   ایف بی آئی کے بارے میں لوگوں کے ذہنوں میں جو بھی غلط فہمیاں ہیں، ان کو دور کیا جا سکے۔  

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملر کا کہنا ہے کہ اس تبادلہ خیال کے نتائج فوری طور پر ظاہر نہیں ہوں گے تاہم ہمیں  یقین ہے کہ ایف بی آئی اپنے 56 مقامی دفاتر  کی مدد سے امریکہ بھر میں مسلمانوں  اور پاکستانی کمیو نٹی کے ساتھ تعلقات ہموار کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔  

وہ کہتے ہیں کہ ہر دوسرے ماہ ہم اپنے فیلڈ آفس کے ماہرین کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں اور یہ جانچنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کمیونٹی کے ساتھ تعلقات میں ہم  کہاں تک آ گے بڑھے ہیں اور کن پہلو وں پر مزید توجہ کی ضرورت ہے۔  

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملر کہتے ہیں کہ اس وقت ایف بی آئی پاکستانیوں اور مسلمان کمیونٹی  کے ساتھ آوٹ ریچ پروگرام پر سب سے زیادہ عمل کر رہا ہے۔  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملر  کویقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات دوستی کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی