Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دہشت گردی کے خطرے سے بچانے کے لیے معاشروں میں استحکام لانا ضروری ہے: باؤچر


September 10, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Richard Boucher
رچرڈ باؤچر
 دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اعلی امریکی سفارت کار کے طورپر معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر بہت متحرک رہے ہیں۔ وائس آف امیرکا  نے ان سے اس بارے میں ایک خصوصی انٹرویو کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دہشت گردی کے خطرے نے سفارت کاری کے روائتی انداز کو متاثر کیا تو ان کا کہنا تھا ۔

میرے خیال سے ہماری تمام زندگی میں  تبدیلی آئی ہے۔  ائیرپورٹ پر لائین میں آپ کے جوتے اتارنے اور ظاہری حلیے  سے لے کر   آپ کے دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے سوچ تک سب کچھ تبدیل ہوچکا ہے ۔ میرے خیال سے  اس وقت ہمارے  سامنے   دہشت گردی سے مقابلے سے بھی زیادہ اہم کام معاشروں میں استحکام لانا ہے کیونکہ ہمیں  دہشت گردی سے جنگ لڑنے میں تو  اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے لہٰذا معاشروں کو دہشت گردی سے محفوظ بنا نے کے لیے ان میں استحکام کیسے لایا جائے  ہمارے نزدیک اس وقت یہ بات زیادہ اہم ہے ۔پاکستان اور افغانستان  یاکسی  اور جگہ کے حوالے سے اگر ہم بات کریں تو  اس میں  ایک اچھی گورنینس اور لوکل گورنمنٹ کا قیام، سڑکوں کی تعمیر ، بجلی کی فراہمی ، لوگوں کو معاشی مواقع  کی فراہمی ، انہیں حکومت کی جانب سے سروسز کی فراہمی جیسے صحت تعلیم ، نوجوان نسل کو  جدید دنیاکے لیے تعلیم یافتہ بنانا۔اور میرے خیال سے یہ چیزیں ویسے ہی اچھی پریکٹسز کے ذریعے پیدا ہوجاتی ہیں لیکن  اب ان پر زیادہ فوکس  دہشت گردی کے خطرے سے  معاشروں کو بچانے کے لیے ان  میں  استحکام لانے کے لیے ہے۔   

اس سوال کے جواب میں کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ کو مسلم دنیا کے خلاف کارروائی سمجھا جارہا ہے تو انہوں نے کہا۔

میرے خیال میں بالآخر آپ کو وہی کرنا پڑتا ہے جو کہ ضروری ہے یٰعنی ان خطرناک  لوگوں سے جنگ اور وہ سب کچھ  جو کہ ان تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے جو کہ  ہمیں ، یوروپئینز ،  پاکستانیوں ، افغانیوں ، انڈئینز   یا دوسروں کو مارنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس کے ساتھ آپ کو ان لوگوں کی مدد بھی کرنا ہے جو کہ  ماڈرن زندگیاں گزارنے کے خواہاں ہیں، جو کہ دہشت گردی کے خوف سے پاک زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور میرے خیال سے اسی مقصد کے لیے ہمیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہ  لوگ یہ سمجھ سکیں  اس کے لیے ہم کتنا سرمایہ، وقت اور کوشش صرف کر  رہے ہیں ۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کا کہناتھا کہ میرے خیال سے لوگوں کو الزام لگانے سے پہلے حقائق کو دیکھنا چاہیئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ خاتون  ہمیں سترہ جولائی کے بعد ملیں ۔ہمیں کچھ علم نہیں کہ اس سے قبل وہ کہاں تھیں ۔ وہ یقینی طور سے  امریکی تحویل میں نہیں تھیں۔تو حقیقت کچھ یوں ہے کہ ہمیں یہ سترہ جولائی کو  ہمارے ایک علاقے  سے ملیں ، جہاں ہمارے خیال میں وہ دہشت گردانہ حملے کی تیاری کر رہی تھیں ۔اور جب  ہماری تحویل  میں ان سے تفتیش شروع ہوئی تو  انہوں نے  گن اٹھا کر  کسی پر گولی چلا دی ۔ ان کی  خونخوار حملوں کے لیے تیاری کی ایک لمبی تاریخ ہے ۔ تو الزام لگانے سے پہلے حقائق جان لینے چاہیئیں ۔وہ ہمیں سترہ جولائی کو ملیں ۔  انہوں نے ایک امریکی کو  ہلاک کرنے کی کوشش کی اور اب  امریکی عدالت میں ان پر مقدمہ چلا یا جائے گا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی