Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی صدارتی انتخاب کا  ایک اہم موضوع ہے


September 10, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

[insert caption here]

 4 نومبر کو جب امریکی عوام ووٹ ڈالیں گے تو ان کی نظر میں جو چند بڑے مسائل ہوں گے ان میں سے ایک دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہے۔ جس آغاز 11 ستمبر 2001 میں  امریکہ پر ہونے والے حملوں کے بعداس وقت  ہوا جب امریکہ نے طالبان حکومت کو ختم کرنے کے لیے افغانستان پر 7 اکتوبر 2001 کو حملہ کیا اور بعد میں بش انتظامیہ نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو بنیاد بنا کر 20 مارچ 2003 کو عراق پر بھی حملہ کر دیا۔

امریکی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران امریکہ جنگ لڑ رہاہو۔  دوسری جنگِ عظیم کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ انتخابات کے وقت امریکہ بیک وقت دو جنگیں لڑ رہا ہے۔

بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے مائیکل اوہنلن  کا کہنا ہے کہ یقیناً عراق جنگ کا 9/11 براہِ راست تعلق نہیں ہے۔ کیونکہ 9/11 کے دہشت گردوں کا تعلق عراق سے نہیں تھا۔ دوسری طرف القاعدہ اب عراق کو اپنے مقاصد کے لیے میدانِ جنگ بنا چکی ہے۔گزشتہ چند مہینوں میں حالات تبدیل ہوئے ہیں اور اب افغانستا ن اور پاکستان پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے تو میرے خیال میں ہمیں پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ ہم ان دونوں محازوں میں سے کس کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ان انتخابات میں نہائت اہم رہے گی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار براک اوباما، عراق جنگ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے علیحدہ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ امریکی حملے سے پہلے عراق میں القاعدہ کا وجود بھی نہیں تھا  جبکہ جان مک کین فی الحال فوج کو عراق میں رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ مگر افغانستان پر دونوں امیدواروں کی سوچ یکساں ہے۔

ہیری ٹیج فاؤنڈیشن کی لیزا کرٹس کہتی ہیں کہ میرا خیال ہے کہ دہشت گردی کا معاملہ دونوں امیدواروں کے لیے بہت اہم ہے۔ افغانستان پر دونوں امیدواروں یعنی سینٹر اوباما اور سینٹر مکین کے بیانات بہت اہم تھے۔ اس سے پتہ چلتا ہےکہ دونوں امیدوار افغانستان میں کوشش جاری رکھیں گے۔ میرا خیال ہے کہ خطے کے لوگوں اور ہمارے یورپی اور نیٹو اتحادیوں کو بتانا ضروری تھا کہ ہم افغانستان میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جنگ کے لیے حکمتِ عملی پر دونوں امید واروں کی سوچ کا موازنہ کیاجائے تو جو ایک واضع فرق نظر آتا ہے اور وہ ہے اس کے طریقہ کار کا۔

مائیکل کہتے ہیں کہ اگر ہم پالیسی پر غور کریں تو یقیناً عراق پر دونوں امید واروں کےدرمیان اختلاف ہے ۔ اوباما ، جان مک کین کے مقابلے میں جلد وہاں سے فوجیں نکالنا چاہتے ہیں جبکہ مکین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے بعد ہی وہاں سے نکلنا چاہیے۔ دونوں امیدوار افغانستان پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔  اوباما وہاں سفارت کاری اور سیاسی طریقے بھی استمال کرنا چاہتے ہیں جبکہ مک کین وہاں پر فوجی قوت کے استعمال کے حق میں ہیں۔

براک اوباما افغانستان میں مزید 2 برگیڈز جبکہ مکین 3 برگیڈز بھیجنے کی بات کر چکے ہیں۔ لیزا کرٹس  کے مطابق افغانستان پر امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ دونوں امیدواروں نے افغانستان پر اپنی حکمتِ عملی بیان کر دی ہے تو یہ واضح ہے کہ جو کوئی بھی 2009 میں وائٹ ہاؤس پہنچے، افغانستان امریکہ کی پہلی ترجیح ہو گا۔

سیاسی اور دفاعی مبصرین یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات کے بعد وائٹ ہاوس میں جو بھی پارٹی جائے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں معاشی ترقی لائی جائے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی