پاکستان افغانستان اور اتحادی افواج کے حکام پر مشتمل سہہ فریقی کمیشن کا اجلاس راولپنڈی میں جاری ہے ۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کررہے ہیں جبکہ افغانستان کی طرف سے جنرل بسم اللہ خان اور افغانستان میں تعینات اتحادی فوج کے کمانڈر David McKiernanشریک ہیں۔
اس کمیشن کے اجلاس میں فریقین پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مئوثر شراکت کاری پر غور کرتے ہیں۔
بدھ کا اجلاس ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب حال ہی میں سرحد پار افغانستان سے امریکی فوج پاکستان قبائلی علاقوں میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر متواتر حملے کرچکی ہے جس پر پاکستان نے سخت احتجاج بھی کیاہے ۔