Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاک بھارت جامع مزاکرات کا پانچواں دور پیر سے شروع


July 19, 2008

PAKISTAN FOREIGN SECRETARY SALMAN BASHIR SHAKING HANDS WITH INDIAN FOREIGN SECRETARY SHIV SHANKAR MAY 20 2008
پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات (فائل فوٹو)

پاک بھارت جامع مزاکرات کا پانچواں دور21 جولائی سے نئی دہلی میں ہوگا۔ ان مزاکرات میں دونوں ممالک کے مابین امن اور سیکورٹی کے علاوہ اعتماد سازی اور کشمیرکے معاملے پر بات ہوگی۔ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ سیکرٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے ان مزاکرات میں کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی حدبندی یا لائن آف کنٹرول (LOC) کے دونوں جانب اعتماد سازی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے کچھ نئی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

خیال رہے کہ جمعہ کو اسلام آباد میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والوں کے درمیان سفر اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اوربھارت کے ورکنگ گروپ کا ایک اجلاس ہواجس میں رواں سال مئی میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارت کے وزیر خارجہ پرناب مکھرجی کے درمیان ہونے والے مزاکرات کی روشنی میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ورکنگ گروپ میں دیگر موضوعات کے علاوہ لائن آف کنڑول کے دونوں جانب تجارت کو بڑھانے کے لیے ٹرک سروس شروع کرنے پر زور دیاگیا تاہم مزاکرات کے بعد اس حوالے سے اعلان کی صورت میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور خیال کیا جا رہا ہے جامع مزاکرات کے اگلے دور میں اعتماد ساز ی کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ایل او سی کی دونوں جانب تجارت اور سفری سہولیات میں بہتری کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کی روشنی میں یہ سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اب تک ہونے والی بات چیت میں اعتماد سازی کے لیے جو اقدامات کیے گئے ان میں مظفر آباد ، سری نگر اور روالاکوٹ پونچھ بس سروس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر چار مقامات پر کراسنگ پوائنٹس کھولے گئے ہیں جن میں ٹیٹوال، تتہ پانی اور چکوٹھی شامل ہیں تاکہ ایل او سی کے دونوں اطراف بسنے والے منقسم کشمیری خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملنے میں سہولت ہو۔ اس کے علاوہ دونوں طرف کشمیری رہنماؤں کو آنے جانے کی سہولتیں دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین کئی مرتبہ پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کر چکے ہیں۔

ادھر جمعہ کو پاکستان کی تجارتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر تجار ت احمد مختارنے کہا کہ 2008-2009 کے لیے نئی تجارتی پالیسی کے تحت بھارت سے سٹین لیس سٹیل، سی این جی بسیں، معدنیات سے متعلق مشینری سمیت بہت سی اشیاء درآمد کی جا سکیں گی۔ نئی تجارتی پالیسی کے تحت بھارت سے درآمدات کے اعلان کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ان اشاروں کو تقویت ملی ہے کہ صدر مشرف کی حکومت کے بعد اب موجودہ اتحادی حکومت بھی بھارت کے ساتھ بہتر اقتصادی تعلقات کی خواہاں ہے۔

Ahmed Mukhtar

وزیر تجار ت احمد مختار

ماہرین کا کہنا ہے گو کہ دونوں پڑوسی ممالک کے مابین دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے تاہم 2004ء سے شروع ہونے والے جامع امن مزاکرات اور باہمی اعتماد سازی کے اقدامات کے باعث دونوں ہمسایہ ممالک کے باہمی تعلقات میں نہ صرف بہتری آئی ہے بلکہ خطے میں کشیدگی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جامع مزاکرات ہی کے باعث حادثاتی جنگ سے بچنے کے لیے ایک ایسا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کو میزائل تجربات سے پہلے ایک دوسرے کو پیشگی اطلاعات دینا لازم ہے ۔

جامع مزاکرات کے پانچویں دور کے آغاز سے پہلے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کی اپنے بھارتی ہم منصب شیوشنکر مینن کی سربراہی میں دونوں ممالک کے وفود کے مابین ہونے والی بات چیت سے یہ موقع ملے گا کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پرکھل کر بات کر یں گے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی