Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

زرداری متنازعہ شخصیت ہیں ، مقابلے سے دستبردار ہوجائیں:مشاہد حسین


August 29, 2008

Presidential Candidates

تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدوار

برطانوی ذرائع ابلاغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی مبینہ خراب ذہنی حالت سے متعلق چھپنے والی خبروں اور سوئٹزرلینڈ کی عدالت کی طرف سے ان کی تین ارب روپے سے زائد رقم کی واپسی کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے صدراتی انتخاب میں ان کے حریف امیدوارسینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ایک متنازعہ شخصیت بن گئے ہیں اور صدر پاکستان کے عہدے کے لیے ان کی اہلیت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے قومی مفاد کی خاطر ، جمہوریت کے استحکام کی خاطر اور اپنی پارٹی کے سیاسی مستقبل کی خاطر صدارتی انتخاب سے دستبردار ہو جائیں۔

Sherry Rehman-Federal Information Minister

وزیر اطلاعات شیری رحمن

سینیٹر مشاہد حسین کے اس بیان کے فوری رد عمل میں وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمن نے سوئٹزرلینڈ کے بینک اکاؤنٹ میں آصف زرداری کے چھ کروڑ ڈالرز کی رقم کی منتقلی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کو پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار کے خلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ایک مضبوط صدارتی امیدوار ہیں اور چھ ستمبر کو وہ پاکستان کے صدر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے ججوں کی بحالی کا ان کا مطالبہ مان لیاتو وہ اپنے صدارتی امیدوار سعید الزماں صدیقی کو ہٹانے پر غور کرسکتے ہیں لیکن فی الحال ایسے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) تینوں جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کی خاطرحلیف اور حریف سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں جبکہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن ہفتے کو جاری کردے گا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام

  مزید خبریں
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی